|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

کوئٹہ:  سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ خان زہری نے خضدار میں لیویز پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت جوانوں کی

شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ صمند چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملے میں لیویز فورسز کے 4جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار مادر وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کی جذبہ حب الوطنی قابل ستائش ہے دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں لیویز فورسز پر بزدلانہ حملہ دراصل بلوچستان بالخصوص جھالاوان کے امن، ترقی اورملکی استحکام پر حملہ ہے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ دینے والے ہمارے ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

خضدار: حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اللہ پاک شہدا کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور پسماندہ گان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *