قلات: نیشنل پارٹی قلات کی ضلع کونسل کا اجلاس زیرصدارت صوبائی صدر اسلم بلوچ منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر میر شاوس بزنجو، صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ اور بی ایس او پجار کے مرکزی چہرمین بوہیر صالح بلوچ تھے ،
اس موقع پر ضلعی کابینہ کے انتخابات زیرسرپرستی چنگیز حئی بلوچ ، میر شاوس بزنجو اور بوہیر صالح بلوچ عمل میں لائے گئے جن کے مطابق ضلعی صدر کامریڈ طہور بلوچ جنرل سیکرئٹری عبدالرحمان سرپرہ نائب صدر حاجی غلام قادر ڈپٹی جنرل سیکریٹری میر عطاالرحمان ضلعی فنانس سیکریٹری میر حاصل خان لانگو سیکریٹری اطلاعات میر سعادت خان رابطہ سیکریٹری اسلم لانگو لیبر سیکریٹری خلیل احمد مغل یوتھ سیکریٹری خلیل احمد جتک خواتین سیکریٹری شازیہ اکبر اور سوشل میڈیا سیکریٹری حقداد بلوچ منتخب ہوئے ، اجلاس سے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات اور سبی بلوچ قوم کی درخشان تاریخ کا مظہر ہیں مگر بدقسمتی سے قلات میں خوانین قلات کا تاریخی قلعی (میری )اور سبی میں چاکر اعظم کا تاریخی قلعہ زبوں حالی کا شکار ہیں اور دونوں تاریخی شہر تیزی سے کھنڈرات میں تندیل ہورہے ہیں
جس کی بنیادی وجہ بہتر حق نمائندگی کا فقدان ہے، اسلم بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے ساحل وسائل کے تحفظ کے لیئے حقیقی معنوں میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ اپنا نقطہ نظر آگے بڑھارہا ہے نیشنل پارٹی نہ غیرمنطقی جذباتی نعروں پہ یقین رکھتی ہے
اور نہ ہی عوام کو مایوسی سے دوچار کرے گی ، میر شاوس بزنجو نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کے بغیر حقوق کی جدوجہد ناممکن ہے اس لیے حقیقی جمہوریت اور عوام کی بالادستی کی ہر جدوجہد کا حمایت کرتے ہیں نیشنل پارٹی کبھی اپنے عام سے غلط بیانی نہیں کرے گی اور نہ ہی ساحل وسائل پر کوئی رعایت برتے گی۔چنگیز حئی بلوچ نے کہا کہ بلوچستان پر تاریخ کے بدترین حکمران مسلط ہیں جو بلوچستان کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے درپے ہیں نیشنل پارٹی ہرفورم پر اس لوٹ مار کے خلاف برسرپیکار ہے ہر حال میں اپنے مادروطن کا دفاع کرینگے۔
اس موقع پر چہرمین بوہیر صالح بلوچ ، آغافاروق شاہ میر سکندر ملازئی، سابق صدر عبدالستار لانگو ، کامریڈ ظہور بلوچ شازیہ اکبر محمداقبال محمد حسنی خلیل مغل امیر حمزہ عبدالرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں صوبائی صدر اسلم بلوچ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔
Leave a Reply