|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں محدود پیمانے پر بنیادی انسانی امداد کی تقسیم کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر مکمل قبضہ کرے گا، اسرائیلی فوج نے غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس کے تمام شہریوں کو فوری جبری انخلا کا حکم بھی دے دیا۔

 رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے ’کان‘ نے وزیراعظم کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے جا رہے ہیں۔

خان یونس میں آج صبح ’خصوصی آپریشن‘ کے بارے میں غیر تصدیق شدہ رپورٹس کے کے حوالے سے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فورسز ’وہاں بہت اچھا کام کر رہی ہیں، تاہم میں زیادہ تفصیلات بیان نہیں کرسکتا۔

اسرائیلی فوج نے خان یونس کے لیے جبری نقل مکانی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

 اسرائیلی فوج نے غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ وہاں ’ایک بے مثال حملہ‘ ہونے والا ہے۔

جبری انخلا کا حکم اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیا، جو قریبی علاقوں بنی سہیلا اور عبسان پر بھی نافذ ہوگا۔

حکم نامے میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مغرب کی طرف واقع علاقے المواسی منتقل ہو جائیں۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ا خان یونس کو فوری طور پر ایک ’خطرناک جنگی زون‘ تصور کیا جائے گا۔

یہ حکم اس سے ایک دن قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے وسطی غزہ کے علاقوں، بشمول جنوبی دیر البلح میں واقع القارعہ، کے لیے بھی جاری کیا گیا تھا، جہاں فوج نے اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *