|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کوئٹہ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویڑن آغا سمیع اللہ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ مہر اللہ بادینی، ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ بہرام خان ایس ایس پی سٹی، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کوئیٹہ ڈویڑن، اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو کوئٹہ ڈویڑن ،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو، کوئٹہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹ کوئٹہ بیوٹیفکیشن پلان ،چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں کوئٹہ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

اس سلسلے میں لیاقت بازار، قندھاری بازار اور پرنس روڈ کو بھی نو پارکنگ زون ڈیکلیئر کر کے ہر قسم کی گاڑیوں اور ریڑھیوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے گا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ٹریفک پولیس نو پارکنگ زون پرعمل درامد کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کونز رکھ کر عملہ تعینات کریں

جبکہ جناح روڈ منان چوک سے سرکلر روڈ تک شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک پیدل آمدورفت کے لیے مختص کیا جائے۔ جوائنٹ روڈ پر تمام ریڑھیوں کو فوری طور پر اٹھا کر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے گا اس کے علاوہ لیاقت بازار ،قنداری بازار اور جوائنٹ روڈ پر خوبصورتی کے لیے دکانوں کے سامنے درختوں کیگملے رکھے جائیں گے

جن کی ذمہ داری دکانداروں پر ہوگی۔

شہر کے مرکزی کاروباری علاقوں کو ڈاؤن ٹاؤن قرار دے کر رکشوں کے داخلے پر پابندی اور الیکٹرک وہیکلز چلانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ نو پارکنگ زون کے علاوہ مرکزی شہر کی دیگر سڑکوں پر گاڑی کھڑی کرنے والوں سے فیس وصول کیا جائے گا۔

شہر میں وال چاکنگ پر پابندی عائد ہے آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی ار درج اور گرفتاریاں کی جائیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریا میں وال چیکنگ کو مٹانے اور کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔

اجلاس میں ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی کہ عالمو چوک کو نو پارک زون قرار دے کر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں اس کے علاوہ سرکلر روڈ پر نالے کے اوپر قائم دکانوں کو جلد از جلد مسمار کیا جائے۔

شہر کی تمام سڑکوں پر لگے بینرز اور پوسٹر فل فور اتارے جائیں جبکہ شہر میں بھکاریوں کے خلاف بھی کاروائی کو مزید تیز کی جائے۔

عبدالستار روڈ پر دکانوں کے بورڈز کو بہتر کرنے کے لیے متعلقہ فرم فوری اقدامات اٹھائے۔

اجلاس میں مٹن مارکیٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ مٹن مارکیٹ پر پلازہ تعمیر کرنے کے لیے کھدائی کا کام جلد از جلد شروع کر کے مقررہ وقت کام مکمل کیا جائے۔اجلاس میں شہر میں صفائی ستھرائی کی بہتری اور تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نو پارکنگ زون کے حوالے سے ٹریفک پولیس کو میٹروپولیٹن کارپوریشن اضافی عملہ مہیا کرے گا۔اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے ساتھ کام نہ کرنے والوں کی تنخواہیں روک دی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے ٹریفک کے نظام کی بہتری تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کی صورتحال کو ہر صورت بہتر بنایا جائے گا۔شہرکے مرکزی کاروباری علاقوں میں ٹریفک جام کے مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو کوششیں کرنے ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *