|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت فیڈرل پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) پر غور کے لیے ایک اہم جائزہ اجلاس پیر کے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبدالباسط، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کی ترقیاتی ضروریات اور ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے عوامی مفاد کے حامل اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کو اولیت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم ایسے منصوبے تجویز کر رہے ہیں

جو نہ صرف دیرپا ہوں بلکہ ان کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں انہوں نے مواصلات، توانائی، تعلیم، صحت، آبپاشی، اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی جغرافیائی وسعت اور زمینی حقائق کے پیش نظر وفاقی حکومت کو ترقیاتی فنڈز کی فراہمی میں خاص ترجیح دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ مواصلات کے شعبے میں جاری اور نئے منصوبوں کے لیے مناسب فنڈز کی مختصن کرنا ناگزیر ہے اور اس حوالے سے بلوچستان کا موقف بھرپور انداز میں وفاقی حکومت کے سامنے رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل کئے جانے والے منصوبے نہ صرف فنڈز کے لحاظ سے موزوں ہوں بلکہ ان کی تکنیکی، مالی اور سماجی سطح پر اطلاق بھی واضح ہو تاکہ منظوری کے بعد ان پر بروقت عمل درآمد ممکن ہو سکے

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں اپنے وسائل کے ساتھ ساتھ وفاقی وسائل سے بھی بھر پور استفادہ کرنا ہوگا انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ وقت کے کے بغیر منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے کر سفارشات مرتب کریں تاکہ انہیں وفاق کے سامنے پیش کیا جا سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مفاد میں ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام بھی اسی وڑن کے مطابق بلوچستان کی ترقی میں معاون ثابت ہو ،

وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ بہتر تیاری اور مربوط حکمت عملی کے تحت آئندہ مالی سال کے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لیے زیادہ سے زیادہ وسائل کا حصول ممکن بنایا جا سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *