|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

کوئٹہ: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں آج حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے قائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی، بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، صوبائی سیکرٹریز اور سینئر وکلاء شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *