|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2025

کراچی /کوئٹہ ؛ سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حقیقی سیاسی قیادت کو ختم کرکے پارٹیاں ایجاد کچھ کا اسمبلی میں کوٹہ مختص کیا گیا

ہے،یہ جماعتیں قومی اور اجتماعی حقوق کیلئے نہیں صوبے کے وسائل لوٹنے کیلئے سیاست کررہی ہیں صوبے کے لوگ اپنے اجتماعی شعوری فیصلے سے بحرانوں سے نکلنے کیلئے سیاست کی تشکیل نو کریں۔

یہ بات انہوں نے کراچی کی نجی یونیورسٹی میں پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی میں سیاسی جماعتوں کے کردار کے عنوان سے ہونے والے مزاکرے سے ویڈ یولنک خطاب، شرکا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاکہ سیاسی پارٹیاں اورقیادت پارلیمان، آئین کی بالادستی کی بجائے مختلف ناموں، جھنڈوں اور نام نہاد منشور کی آڑ میں سیاست کے نام پر ڈرامہ کررہی ہیں اور لوگوں کو الجھائے رکھنے کیلئے ایشوز تخلیق کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک منصوبہ بندی کے تحت حقیقی سیاسی قیادت کو ختم کرکے پارٹیاں ایجاد کچھ کا اسمبلی میں کوٹہ مختص کیا گیا ہے یہ جماعتیں قومی اور اجتماعی حقوق کیلئے نہیں بلکہ صوبے کے وسائل لوٹنے کیلئے سیاست کررہی ہیں

اورصوبے کی پسماندگی،نا خواندگی، غربت، افراتفری میں بتدریج اضافہ ہورہاہے ایسے میں افراد اوراجتماع کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایک ایسی پارلیمنٹ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں جو قوموں کے جملہ حقوق کا تعین کرے، بلوچستان کے لوگ اپنے اجتماعی شعوری فیصلے کے تحت بحرانوں سے نکلنے کیلئے سیاست کی تشکیل نو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *