|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

اسلام آباد/ کوئٹہ :  اسلام آباد ایمان پاکستان تحریک کی چیئرپرسن اور رکن صوبائی اسمبلی، میڈم فرح عظیم شاہ نے خضدار زیرو پوائنٹ پر آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں انہوں نے کہا:یہ ایک سفاکانہ اور انسانیت سوز واقعہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ معصوم طلبہ کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے۔

اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد ملک میں خوف و ہراس پھیلانا اور تعلیم کے فروغ کو روکنا ہے، جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہم ان معصوم بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میں حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے۔

”انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، اور ایسی کارروائیاں ہماری قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے ہم ان ناسوروں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔*

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *