|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ : وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ شہر کی صفائی، کچرہ اٹھانے سے متعلق صفا کوئٹہ مہم اور خوبصورتی پر پیش رفت سے متعلق اہم اجلاس یہاں وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا

اجلاس کو کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات اور پی پی پی اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر فیصل خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پہلا ماونٹین ویو آئی ٹی پارک مکمل ہو گیا ہے پارک میں تین سافٹ ویئر ہاسز کے قیام سے 100 نوجوانوں کو روزگار ملا بریفیگ میں مزید بتایا گیا کہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت اور بغیر سرکاری اخراجات کے پارک کی تکمیل ہوئی جبکہ کوئٹہ میں کچرا اٹھانے کی استعداد 300 ٹن سے بڑھا کر 1000 ٹن روزانہ کردی گئی ہے

ایک سال میں صوبے کے 3200 بند اسکول دوبارہ فعال کردیے گئے وزیر اعلی نے اجلاس میں میونسپل قوانین پر عمل درآمد کے لئے مجسٹریٹس کی تعیناتی کی منظوری دے دی انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید موثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے اصلاحات کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں انہوں نے کہا تعمیری تنقید کا خیر مقدم، اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی سب کی ذمہ داری ہے

وزیر اعلی نے کہا کہ آئندہ بجٹ شفاف ہوگا، وسائل کے ضیاع کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ہوں گے وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ترقی اور بہتری کے لییمیونسپل سروسز کو مزید بہتر بنایا جائے اور معاون اداروں کو واجب الادا فنڈز کا بلا تاخیر اجرا کیا جائے

انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں میں معاون ادارے کسی بھی اہلکار یا فرد کو ایک روپیہ بھی کمیشن نہ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے رجوع کیا جائے انہوں نے کہا کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہر دو ماہ بعد اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی فیصل خان اور صفا کوئٹہ کی ٹیم نے شرکت کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *