کوئٹہ: نیشنل پارٹی کلی شابو ، عالمو حلقہ پی بی 43 کاایک کارنر میٹنگ حاجی عبدالصمد رند کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا
جس میں پارٹی رہنما ایڈوکیٹ محی الدین ساسولی کی پہلی برسی کے حوالے سے 25 مئی کو منعقدہ جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیکر اس امر کا اعادہ کیا گیا
کہ جلسہ کی بھرپور کامیابی کے لیئے کلی شابو ، عالمو سمیت ملحقہ علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جاہیگا ، اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ ، صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ،ضلع کوئٹہ کے صدر و رکن مرکزی کمیٹی حاجی عطا محمد بنگلزئی ، علی احمد لانگو حاجی عبدالصمد رند میراں بخش بلوچ چہرمین منصور بلوچ میڈم فریدہ بلوچ حاجی نصراللہ ریاض زہری ماماسیف اللہ اختر لانگو سردار گل حسن لانگو ،عمر بلوچ سمیت دیگر پارٹی رہنماں نے خطاب کیا ،
جبکہ رکن قومی اسمبلی اور نیشنل پارٹی کے رہنما پھلین بلوچ سمیت دیگر سینیئر دوست کثیر تعداد میں خصوصی طورپر اجلاس میں شریک ہوئے ۔
مقررین نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ایڈوکیٹ محی الدین ساسولی پارٹی کے اہم رہنما تھے انہوں نے ہر موقع پر پارٹی کی معاونت کی ان کے بے وقت انتقال سے پارٹی ایک ممتاز قانون دان اور اہم رہنما سے محروم ہوا ، مقررین نے بلوچستان کے موجودہ حالات کو دگرگوں قرار دیتے ہوئے
اس امر کا اعادہ کیا کہ بلوچستان پر غیرنمائندہ سرکار مسلط کرکے بلوچستان کو بدترین بدامنی بے چینی بیروزگاری سیاسی عدم استحکام اور تذبذب کو شکار بنا کر رکھ دیا گیا ہے
جب تک بلوچستان کے حقیقی سیاسی قیادت کے مینڈیٹ کو قبول نہیں کیا جاتا بلوچستان مزید بے یقینی اور خلفشار کا شکار ہوگا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ کے لوگ بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ میں شرکت کرینگے۔
Leave a Reply