|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 شہادتیں ہوگئی، ایک طالب علم اور ایک طالبہ دم توڑ گئے، حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 6 ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے میں حیدر نامی طالب علم شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا۔

اسی طرح شدید زخمی ہونے والی طالبہ ملائکی بھی بھارتی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئی اور اس نے اسپتال میں جام شہادت نوش کرلیا۔

دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی، بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور ذلت آمیز شکست و ہزیمت کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک اسکول بس کو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 معصوم بچوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔شہدا میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں، حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *