|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ :  لسبیلہ یونیورسٹی آف واٹر اینڈ میرین سائنسز کے وڈھ اور ڈیرہ مراد جمالی کیمپس میں اساتذہ و ملازمین کے ساتھ حالیہ ناانصافی پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ نہایت ہی قابلِ مذمت ہے کہ ادارے کے محنتی اور باوقار اساتذہ کے ساتھ ایسے غیر آئینی رویے اختیار کیے جارہے ہیں جو تعلیم دشمنی کے مترادف اعمال ہیں۔

لوامز یونیورسٹی سے الحاق شدہ ان اداروں میں بغیر کسی واضح حکمنامے یا قانونی بنیاد کے ملازمتوں کو بی پی ایس سی نظام پر جبری منتقلی، تنخواہوں میں کٹوتی، اور آسامیوں کو دوبارہ تشہیر کرنے جیسے اقدامات نہ صرف قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ اساتذہ کے اعتماد اور حقوق پر ایک براہِ راست حملہ ہیں۔ہم ان اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ اساتذہ کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

یہ اقدامات بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی قوائد سے کھلا انحراف ہیں۔

خصوصاً ان آسامیوں کو جن پر ملازمین گزشتہ سات سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں،

اب انتظامیہ اپنے من پسند فیصلے کرکے ان ملازمتوں ختم ، اساتذہ و ملازمین کو معطل یا پھر غیر کسی وجہ کے دوبارہ تشہیر کرنا، انصاف کے ہر تقاضے کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔

اور دوسری جانب ان ملازمین کو گزشتہ پانچ مہینوں سے لے کر اب تک تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جن سے وہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں، جو کہ تعلیمی اداروں کی اصولوں کے منافی ہے اور اساتذہ کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کی بنیاد انصاف اور شفافیت پر مبنی ہوتی ہے، اور جب ان اصولوں کی خلاف ورزی کی جائے تو یہ نہ صرف تعلیم کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس سے وابستہ تمام اساتذہ و طالبعلموں کے حوصلے اور تخلیق پر بھی منفی اثر پڑتے ہیں۔

بلوچستان کو پہلے سے تعلیمی میدان میں محروم رکھا گیا ہے اور اب انہی اداروں میں ایسے غیر منصفانہ فیصلے مزید تعلیمی دروازوں کو بند کروانے کے مترادف ہونگے۔

ہم اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سنجیدگی سے اس مسئلہ کا نوٹس لے کر انصاف پر مبنی فیصلے کرے اور متاثرہ اساتذہ کو ان کا جائز حق فوری طور پر فراہم کرے تاکہ پچھلے کئی سالوں سے تدریسی عمل کو جاری رکھنے والے اساتذہ اور ملازمین کو انصاف ملے اور ان کیمپسز میں بغیر کسی رکاوٹ کے تدریسی عمل برقرار رہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *