کوئٹہ : حلقہ پی بی 43 کے ایم پی اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی کی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ناظم حاجی عبد الصمد بلوچ کی رہائش گاہ پر آمد علاقی کارنر میٹنگ میں شرکت ،اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نیشنل پارٹی کلی عالمو کے یونٹ سیکٹری حاجی لونگ خان بلوچ ،کلی شابو کے یونٹ سیکٹری عمر بلوچ ، پارٹی رہنما حاجی گل حسن لانگو ،صوبائی رہنما محمود رند ، منان رند ،حاجی نصر اللہ رند سمیت پارٹی کارکنوں نے بھر پور شرکت کی، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی عبد الصمد بلوچ نے علاقے کے مسائل سمیت نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی مسائل بھی منتخب نمائندے میر لیاقت لہڑی کے سامنے رکھے
جس پر تفصیلی بات کرتے ہوئے میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ نیشنل پارٹی حلقہ بی پی 43 کے رہنماؤں اور کارکنوں نے جس بھرپور انداز میں گذشتہ الیکشن میں مجھے سپورٹ کیا اور میری الیکشن مھم چلائی اس پر میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں کا ہمیشہ احسان مند رھوں گا اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ نیشنل پارٹی نظریاتی کارکنوں کی جماعت ھے
جو اپنی پارٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ھوتے ھیں ، یہی وجہ ہے کہ میری یہ کوشش اور ترجیحات میں شامل ھے کہ میں ہمیشہ نیشنل پارٹی اور اسکے کارکنوں کے ساتھ مضبوط اخلاقی،سماجی ،و سیاسی روابط قائم رکھوں اور حلقے کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ان کی تجاویز کو اہمیت دوں تاکہ نیشنل پارٹی اور میں مل کر حلقہ بی پی 43میں بنیادی تبدیلی لانے میں کامیاب ہو سکیں ،کیونکہ نیشنل پارٹی اور حلقے کی عوام نے جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا ھے
اس اعتماد کوقائم رکھنے کہ لیئے میری بھر پور کوشش ھے کہ علاقے میں بلا تفریق ترقیاتی عمل یکساں ھو اور عوام کہ بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں جس کہ لیئے انتہائی ضروری ھے کہ نیشنل پارٹی پارٹی کے سیاسی بصیرت رکھنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا بھرپور ساتھ اور ان کی مثبت تجاویز مجھے حاصل ھوں تاکہ ھم مل کر حلقے میں بنیادی تبدیلیاں لانے کامیاب ھوسکیں اس موقع پر میں یہ یقین دلاتا ہوں کے میرے دروازے نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کے لیئے کھلے ھیں کیونکہ ھم سیاسی لوگ ھیں اعتماد اور رواداری کو قائم رکھنا ھماری سیاسی اور قبائلی روایات میں شامل ہے ،اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک نظریاتی جماعت ھے
جو اپنے وعدوں پر عملدرآمد کی پابند ھوتی ھے نیشنل پارٹی نے حلقہ بی پی 43 میں گذشتہ الیکشن میں اپنا امیدوار میر لیاقت لہڑی کے حق میں دستبردار کیا اور حمایت کا اعلان کیا جس پر پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں نے فیصلہ کی عملی پابندی کرتے ھوئے میر لیاقت لہڑی کی الیکشن مہم کو بھرپور انداز چلایا،
نیشنل پارٹی حلقے کی ترقی اور عوام کے اجتماعی مفادات کے لیئے میر لیاقت لہڑی کہ ھر مثبت عمل کی حمایت کرے گی اور ان کہ ساتھ چلے گی ،اخر میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی عبد الصمد بلوچ نے علاقے کی عوام اور پارٹی کارکنوں کو درپیش مسائل پر توجہ دلاتے ھوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ھمیشہ مثبت سیاسی عمل کہ ساتھ سیاسی روابط قائم رکھنے کی خواہش رکھتی ھے
لہذا ھم امید کرتے ھیں کہ ایم پی اے میر لیاقت لہڑی ھمارے اعتماد اور عوام کہ مسائل کے حل کے لیئے اعتماد سازی کے عمل کو مزید مضبوط بنائیں گے اور حلقے کے مسائل کے حل میں ھماری تجاویز کو اھمیت دیتے ھوئے ضرور اپنی ترجیحات میں شامل کریں گے تاکہ یہ اعتما ائندہ بھی سیاسی میدان میں قائم رھے اور ھم مل کر ایک مثبت پیغام حلقے کی عوام کو دے سکیں ۔
Leave a Reply