|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ : کمشنر/چیرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی اور ایس پی ٹریفک صدر سرکل کی نگرانی میں کوئلہ پھاٹک پر سنیپ چیکنگ کے دوران بغیر پرمٹ 10 رکشوں کو سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔

جبکہ 40 رکشوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی جاری کیا گیا۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کا غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *