|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ:  صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ ہمیشہ جھوٹ بولنے سے سچ بدل نہیں سکتا آج عوام باشعور ہوچکے ہیں اور سچ کوپہنچانتے ہیں

ہم فریب اور نفرت نہیں بلکہ خدمت، دیانتداری اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،سوشل میڈیا پر صالح بھوتانی اور ان کے میڈیا سیل جاری

بیان کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں میرعلی حسن زہری نے کہا کہ جھوٹ، بہتان بازی اور پروپیگنڈہ بھوتانی صاحب کی سیاست کا پرانا ہتھیار ہے صالح بھوتانی کی طرف سے جھوٹ، بہتان تراشی اور گمراہ کن بیانات کوئی نئی بات نہیں عام انتخابات سے لے کر آج تک انہوں نے ہمیشہ میری ذات پر ذاتی حملے کیے اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کو فروغ دیالیکن اللہ تعالی کے فضل اور عوام کے اعتماد سے ہم نے سچ، خدمت اور ترقی کی طاقت سے کامیابی حاصل کی میں نے دل سے دعا کی تھی کہ اللہ مجھے طاقت دے تاکہ میں حب کی عوام کی خدمت کر سکوں اور آج الحمدللہ ہم نے ثابت کر دیا کہ نیت صاف ہو، عزم مضبوط ہو، تو تبدیلی ممکن ہے۔

میر علی حسن زہری نے کہا کہ آج بھتہ مافیا، لا قانونیت، تھانہ کلچر، اور عوامی فنڈز میں کرپشن کا خاتمہ ہو چکا ہے،کاش بھوتانی صاحب! آپ اللہ تعالی کی طرف سے عطا کی گئی عوامی نمائندگی کی ذمہ داری کو طاقت اور غرور کا ذریعہ نہ بناتے آپ نے عوامی خادم بننے کے بجائے اپنے اقتدار کو ذاتی پسند و ناپسند کی بھینٹ چڑھا دیا،

مجھے یہ بتا دیں کہ آپ نے گزشتہ چالیس سال میں حب میں کون سا بڑا ترقیاتی کام کیا؟۔انہوں نے کہا کہ آپ نے پسند و ناپسند کی بنیاد پر صدیوں سے آباد لوگوں کے ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹس پر پابندی عائد کی آپ نے مظلوم عوام کو شناختی کارڈ جیسی بنیادی شہریت کی سہولت سے بھی محروم رکھا،سیلاب متاثرین کی امداد تک آپ نے اپنے مخصوص لوگوں میں تقسیم کر کے باقی عوام کو محروم رکھا،جام یوسف کالونی، بھٹ آباد، چیزل آباد، مدینہ کالونی،

اکرم کالونی، لاسی روڈ اور دیگر اہم علاقوں میں سیوریج لائن تک نہ دے سکے۔انہون نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ شہر گڈانی کو آپ ایک معیاری سڑک تک نہ دے سکے،ساکران جیسے سرسبز علاقے کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور آج، الحمدللہ، ہماری حکومت نے صرف باتوں نہیں بلکہ عملی اقدامات سے تبدیلی کا سفر شروع کیا ہے۔میرعلی حسن زہری نے کہا کہ حب شہر میں ماسٹر پلان کا جدید سروے جاری ہے گڈانی میں ایک ارب روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،

شہر بھر میں فیملی پارکس، اسکولز، لائبریریاں، کمیونٹی ہالز، اسٹریٹ لائٹس، ٹف ٹائلز اور پختہ سڑکوں کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے یہ سب عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا آغاز ہے اور ان شا اللہ اگلے 5 سال میں ہم ہر وعدہ پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صالح بھوتانی صاحب کا حالیہ بیان سپریم کورٹ کے حوالے سے محض جھوٹا پروپیگنڈہ ہے ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی ہے

ہم عدالتوں پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ انصاف ضرور ملے گا میں بھوتانی صاحب سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیشہ جھوٹ بولنے سے سچ نہیں بدل جاتا آج عوام باشعور ہے اور سچ کو پہچانتی ہے۔

ہم فریب اور نفرت نہیں بلکہ خدمت، دیانتداری اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *