|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ:  صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے بیاں میں انکا کہنا تھا کہ یہ ایک المناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

میں شہید سپاہی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں، جنہوں نے بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی اور انسانی خدمت کا عظیم مشن ہے، جس کا مقصد آنے والی نسلوں کو معذوری جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رکھنا ہے جبکہ ایسے بزدلانہ حملے دراصل انسانیت، ترقی اور امن پر حملے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ہم ان ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان شہید اہلکار کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *