|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 28 مئی 1998 کو پاکستان میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں کی مناسبت سے قومی سطح پر منائے جانے والے یوم تکبیر پر اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسلح افواج اور ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے

جو ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اپنی بے لوث خدمات سرانجام دیتے ہوئے تمام مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ہے

انہوں نے کہا کہ 28 مئی کے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان نے تمام ملک دشمن قوتوں پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اپنی سالمیت برقرار رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور ہمارے ایٹمی سائنسدانوں نے جو قابل ستائیش اور تاریخی کار نامہ سر انجام دیا وہ قوم اور آنے والی نسلوں کے لئے بھی قابل فخر ہے

انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر ہمیں پاکستان کی ترقی سالمیت اور خوشحالی کے لئے اجتماعی طور پر بے لوث اور بے غرض خدمت کرنے کا درس دیتا ہے اور ہر پاکستانی میں یہ جذبہ اجاگر کرتا ہے کہ وہ ملک کے دفاع اور حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریگا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کو بہادر مسلح افواج پر فخر ہے

اور انہوں نے ہمیشہ پاک فوج کے خلاف ہر پروپیگنڈے کی برپور نفی کی ہے انہوں نے پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا دفاع ہماری بہادر افواج کے ہاتھ میں ہے اور دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اس پاک سرزمین کو کبھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *