|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

لسبیلہ :  وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا اوساکا ایکسپو 2025 میں اہم پریس کانفرنس، پریس کانفرنس میں 43 سے زائد ملکی و غیر ملکی میڈیا اداروں نے شرکت کی “یونیورس ان اے گرین آف سالٹ” کے عنوان سے پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

جام کمال نے کہا کہ گلابی نمک پاکستان کا قیمتی قدرتی اثاثہ ہے گلابی نمک خوراک، علاج اور صنعت میں استعمال ہونے والی اعلیٰ ترین قدرتی پراڈکٹ ہے۔

جاپان کو گلابی نمک کی برآمدات 3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ہے پاکستان کی ٹیکسٹائل، چمڑے، سرجیکل اور اسپورٹس مصنوعات دنیا بھر میں مقبول ہیں پاکستان کے نوجوان آئی ٹی اور ٹیکنالوجی میں دنیا کا روشن مستقبل ہیں۔وزیر تجارت نے جاپان، یوکے، امریکہ، چین، ترکی و سعودی عرب کے پویلینز کا دورہ بھی کیا ایکسپو کے شرکاء کو 14 اگست کو پاکستان نیشنل ڈے میں شرکت کی دعوت پاکستان پویلین، پائیداری، ثقافت و قدرتی وسائل کا حسین امتزاج قرار گلابی نمک کی عالمی مارکیٹ میں توسیع اور ویلیو ایڈیشن حکومتِ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ایکسپو 2025 اوساکا: “کامنز-ڈی” زون میں پاکستان پویلین سب سے زیادہ مقبول پویلینز میں شامل ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *