|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے سیاسی جمود کے خاتمے کیلئے سیاسی کارکن ضمیر کی عدالت میں اپنے قومی کردار کا احتساب کریں،

آئندہ نسلوں کی ترقی، خوشحالی اور قومی بقاء کیلئے مصائب و تکالیف سے گزرناپڑتا ہے نہ کہ سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کے روز سراوان ہائوس کوئٹہ میں سیاسی کارکنوں و مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان سے گھٹن زدہ سیاسی ماحول کے خاتمے کیلئے معاشرے میں مزاکرے کے رجحان کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سیاسی کارکن ضمیر کی عدالت میں اپنے قومی و سماجی کردار کا احتساب، طلباء ڈگریاں حاصل کر نے کی بجائے تعلیم حاصل کریں۔

انہوںنے کہاکہ آئندہ نسلوں کی ترقی، خوشحالی اور قومی بقاء پر سمجھوتہ نہیں کیا جاتا بلکہ اس کیلئے مصائب و تکالیف برداشت کرنا پڑتی ہیں ، انہوںنے کہاکہ بہتر سماج کی تشکیل کیلئے خوداحتسابی کرکے فطرت اور انسانیت کے اصولوں پر عمل کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *