|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے یومِ تکبیر پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے

آج کے دن سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ سربلند ہوا نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا پاکستانی قوم نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ ہر قربانی کے لیے تیار ہیں اگر قوم متحد اور قیادت باہمت ہوتو دنیا کی کوئی طاقت اسے جھکا نہیں

سکتی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر دفاعی تحفظ فراہم کیا آج بھی پاکستان کی افواج دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے فولادی دیوار بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ‘‘بُنیانُ المرصوص’’دراصل اسی دفاعی فکر اور پالیسی کا تسلسل ہے جس کا آغاز یومِ تکبیر کے دن ہوا انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر نے ہمیں جوہری ہتھیار دئیاور بنیان الرمصوص نے ہمیں بتایا کہ ہم اسے استعمال کرنا بھی جانتے ہیں بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور مسلسل جارحیت کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے امن کی خواہش کمزوری نہیں،

بلکہ ایک ذمے دار ریاست کے کردار کی علامت ہے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، جس نے خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھا نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کر کے عالمی امن کو ترجیح دی بلوچستان نے ہمیشہ پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *