|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2025

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اہل بلوچستان کوسی پیک سیندک ریکوڈک ثمرات,موٹروے سے محروم,نوجوانوں کوترقی تاجروں کوتجارت عوام کوتعلیم وصحت کی سہولیات سے محروم کرنے لاپتہ افرادکی عدم بازیابی,حقوق دینے کے بجائے مسائل کوطاقت سے حل کرنے کی وجہ سے حالات خراب ہیں اس کے مجرم وفاق اسٹبلشمنٹ سیکورٹی ادارے اورصوبائی حکومتیں ہیں

ان خیالات کااظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب صحافیوں سے گفتگوکے دوران کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کولاوارث یہاں کے عوام کوانسان نہ سمجھنابنیادی انسانی معاشی حقوق سے محروم کرناناقابل معافی جرم ہے۔کئی دہائیوں سے وفاق وحکومتوں نے بلوچستان میں اجتماعی نوعیت کا کوئی بڑا کام نہیں کیا ہے۔بلوچستان میں ریلوے لائن نہ ہونے کے برابرہیں۔

مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ تاڑوب ریلوے سفرکی جدیدسہولیات موٹروے سمیت,میٹروبس سروس پورے ملک میں دستیاب بلوچستان کے علاقے سوئی ڈیرہ بگٹی کاگیس ژوب ڈویژن,لورالائی ڈویژن حتی کہ کوئٹہ ڈویژن کے آدھا حصہ میں نہیں۔

آدھابلوچستان بجلی کی نعمت سے محروم ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کاسیورج سسٹم درہم برہم۔بلوچستان میں غربت سب سے زیادہ لیکن غریب کیلئے مفت آٹانہیں۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سڑکوں سے دھول اڑ رہے ہیں بے روزگاری انتہاکوچورہی ہے صوبائی دارالحکومت سمیت روزگارکیلئے کارخانے نہیں۔معیاری علاج کی سہولت کوئٹہ سمیت کہیں نہیں۔

پورے بلوچستان کے عوام کارش کوئٹہ کی طرف لیکن صوبائی سول سنڈیمن ہسپتال میں معیاری وادویات نہ ہونے کے برابر۔

بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کے کمی۔کوئٹہ تا سنجاوی ہرنائی زیارت دکی پبجگورتربت دالبندین نیشنل ہائی وے نہیں۔

بلوچستان کے دوردراز دیہاتی علاقوں میں صاف پانی نہ ہونے کے برابرہیں۔بلوچستان کے دیہاتی علاقوں میں روڈ,ہسپتال,سکول نہیں ضلع زیارت سمیت بلوچستان میں کئی پربھی سیاحوں کیلئے سہولیات شاہراہ چئیر لفٹ تک نہیں۔

جماعت اسلامی عوام کوحقوق دینے کیلئے تحریک چلارہی ہیں ہم حقوق کے حصول کیلئے اسلام آبادکی طرف مارچ اورکوئٹہ میں ایک لاکھ افرادکادھرنادیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *