|

وقتِ اشاعت :   23 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ فاٹا کے سابق ایم این اے کے کہنے پر بلوچستان میں لیویز کو ختم کرنے کی ٹھان لی گئی ہے،

بجٹ بھی لگتا فاٹا سے بن کر آئے گا،یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ جون ہر سال آتا ہیوزیر اعلیٰ کو بتادیں کہ جون اور 5 سال دونوں گزرجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم بجٹ میں بلوچستان کے لئے کچھ مانگ رہے ہیں تو کیا ہم بھیک مانگ رہے ہیں؟

بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ ہونے چاہئے،حکومت بلوچستان کے ہاتھوں میں بجٹ بھی نہیں ہے ایسا لگتا ہے کہ بجٹ بھی فاٹا سے بن کر آئے گا،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے فیصلے یہاں کی اسمبلی میں ہونے چاہئے فاٹا کے سابق ایم این اے کے کہنے پر بلوچستان میں لیویز کو ختم کرنے کی ٹھان لی گئی ہے،بلوچستان کے مفاد میں حکومت کا ساتھ دیں گے ہم فارم 47 والے نہیں بلکہ 45 والے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *