|

وقتِ اشاعت :   23 hours پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کے امور سے متعلق اجلاس یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا

اجلاس میں مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکریٹری خزانہ، سیکرٹری لیبر اور ایم ڈی بی ٹیوٹا سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اٹھارٹی کے امور سے متعلق بریفنگ دی گئی اجلاس میں پولی ٹیکنیک اداروں، ٹیکنالوجی کالجز، سوشل ویلفیئر اور اسمال انڈسٹریز کے ٹریننگ مراکز کو محمکہ محنت و افرادی قوت کے زیر انتظام لاتے ہوئے بی ٹیوٹا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا

کہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کا آپریشنل کنٹرول بھی بی ٹیوٹا کے زیر انتظام لایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے لیگل فریم ورک میں ترامیم کو منظوری کے لیے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے

انہوں نے کہا کہ دیگر صوبے اپنے تمام تکنیکی اداروں کو ایک چھت کے تلے لا چکے ہیں اور یہاں بھی ضروری ہے کہ بلوچستان کے تمام تکنیکی اداروں کو بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی کے زیر انتظام لایا جائے تاکہ امور کے انجام دہی میں بہتری لائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *