|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: سابق وفاقی وزیر ،ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات،

میر چنگیز خان جمالی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں نصیر کراچی: سابق وفاقی وزیر ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی میر چنگیز خان جمالی کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات۔

میر چنگیز خان جمالی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں نصیر آباد ڈویژن بلوچستان کے لیے دو ارب کے ہاؤسنگ منصوبوں کی گرانٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ اور بلوچستان کے پانی، آبپاشی کے نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج پر سندھ اور بلوچستان کے حکام کی میٹنگ ہوگی۔

ڈویڑن بلوچستان کے لیے دو ارب کے ہاؤسنگ منصوبوں کی گرانٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ اور بلوچستان کے پانی اور نہری آبپاشی کے نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج پر سندھ اور بلوچستان کے حکام کی میٹنگ ہوگی جس میں بلوچستان کے آبپاشی کے مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میر چنگیز خان جمالی کو یقین دلایا کہ نہری پانی کی منصفانہ تقسیم اور اس کے حصے کے پانی کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی سندھ اور بلوچستان کہ عوام کا جینا مرنا ایک ساتھ ہے دونوں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومتوں کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے

کہ دونوں صوبوں کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں پارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نہ صرف کام کیا ہے بلکہ بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اس پارٹی اپنے شہید قائدین شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کیمشن کی تکمیل کے لیے دن رات کو کوشاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *