کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکمرانوں کو اہل بلوچستان کو حقوق دینے ہو ں گے
حکومت بلوچستان کے تمام اضلاع کو یکساں فنڈزدیں اور فنڈزخرچ کرنے کی نگرانی بھی کریں جماعت اسلامی حق دو بلوچستان مہم کے تحت حکمرانوں مقتدر قوتوں سے جمہوری معاشی حقوق چھین لیں گے بلوچستان کووفاق یامقتدر قوتوں سے صدقہ وخیرات اوربجلی گیس بل کی بچت نہیں اپنا آئینی حقوق چاہیے ۔ لاپتہ افرادکو بازیاب ،بارڈربندش کاخاتمہ اورعوام کو روزگار وکاروبارکے مواقع دیے جائیں اسمبلی کے اندروباہر قومی اجتماعی مسائل کے حل اور ہرعلاقے ہر مظلوم کیلئے آوازبلند کرتا رہونگا ۔ ہر سطح کے ذمہ دارا ن لوگوں کوجماعت اسلامی میں شامل کرنے کیلئے عملی کام کریں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے تقریب سے خطاب اور وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاا نہوں نے کہاکہ حق دوبلوچستان مہم کی کامیابی،اسلام آباد کی طرف مارچ اور کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کے دھرنے کیلئے کام کررہے ہیں حقوق کے حصول کیلئے مخلصانہ اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔
جماعت اسلامی بلوچستان کے مظلوم عوام نوجوانوں خواتین سمیت ہرمظلوم کوحقوق دلائیں گے عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہیں جماعت اسلامی کے قائدین کادامن ہرقسم کی کرپشن سے پاک ہے اسٹبلشمنٹ وحکومتی بدعنوامنی کی وجہ سے منشیات بدعنوانی عام ظلم ناانصافی کابازارگرم ہے شہری محفوظ ہیں نہ دیہات شاہراہ محفوظ ہیں نہ سکول کے بچے محفوظ ہیں بدی ظلم ناانصافی منظم اندازمیں میں جاری ہیں۔ان حالات خاموشی جرم ومجرمین اورظالموں کومددوتعاون فراہم کرنے کے مترادف ہیں۔ہمارے سکول بچوں کو قتل ،نوجوانوں کواغواء،بہنیں قید میں نوجوان پر کاروبار وتعلیم کے دروازے بند کرکے بزرگوں کو چیک پوسٹوں پر بے عزت کرکے ہمیں کس طرف لیکرجایاجارہاہے ۔قتل وغارت گری بدامنی اوربدعنوانی نے بلوچستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔
عوام الناس سمیت ہر طبقہ فکر علمائے کرام نوجوان ،خواتین ،مزدور ،طلباء سب کو حق دوبلوچستان مہم میں شامل کریں گے تاکہ سب ملکر اتفاق واتحاد سے مقتد رقوتوں اورحکمرانوں سے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے ہم نے ظلم ناانصافی بدعنوانی کے خلاف جدوجہدمنظم وتیزنہیں کیاتوحالات مزیدخراب ہوں گے ہم محوظ ہوں گے نہ ہمارے وسائل جان ومال محفوظ ہوں گے منظم اندازمیں بلوچستان کے وسائل معدنیات پرقبضے کی سازش ہورہی ہیں بلوچستان گوادرکے نام پرسی پیک بنایاگیاہے دیگرعلاقوں میں سی پیک کے نام پربڑے بڑے میگاپراجیکٹس مکمل ہوگیے موٹروے سفرکی جدیدسہولیات ترقیاتی پراجیکٹس مکمل مگربلوچستان ان ثمرات یاتومحروم یاپھرچیک پوسٹ تھانے چوکیاں بنائی گئی ہیں
اہل بلوچستان کوترقی وخوشحالی سے محروم کرکے نفرتوں تعصب احساس محرومی میں اضافہ کردیاگیاہے دوسری جانب اسی محرومی کے خلاف جمہوری احتجاج کوجرم بنادیاگیاہے بلوچستان کوقیدخانہ اورعوام کوقیدی بنادیے گیے ہیں بلوچستان کے عوام کوحقوق ترقی عزت احترام روزگارتجارت سے محرومی کے خلاف ہم نے حق دوبلوچستان مہم شروع کردیاہے
Leave a Reply