کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام اور ترقی کے لیے قبائلی جرگے کا انعقاد ایک خوش آئند، مثبت اور تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی اس جرگے میں شرکت نہ صرف قبائلی روایات کا احترام ہے
بلکہ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے بلوچستان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ قبائلی جرگہ نہ صرف باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے گا بلکہ عوامی اعتماد کی بحالی اور پائیدار امن کے راستے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قبائل نے ہمیشہ ملک کے دفاع، امن اور استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے
میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کے قبائل نے ہمیشہ ملک کے امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے، اور قبائلی جرگے میں یہ پیغام ابھرا کہ سب فریق ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ باہمی اعتماد اور یکجہتی کا مظہر ہے،
جو صوبے میں ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کے لیے بھرپور مالی تعاون اور امن و امان کی بہتری کے لیے وسائل کی فراہمی کا اعلان خوش آئند ہے، جس کا صوبے کے عوام دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔
میر شعیب نوشیروانی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نہ صرف معاشی بہتری، صحت اور تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے بلکہ امن و امان کے قیام کو بھی اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال بلوچستان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکیاور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔
Leave a Reply