نصیر آباد: بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نوابزادہ میر خالد خان مگسی اور رکن بلوچستان اسمبلی پرنس آغا عمر احمدزئی نے کہا ہے کہ ابڑو اور شاہوانی قبائل کے درمیان جاری قبائلی تنازعہ کی جنگ بندی میں مزید 6ماہ کی توسیع کردی گئی ہے
اور بہت جلد قبائلی گرینڈ جرگہ کے ذریعے اس دیرینہ قبائلی تنازعہ کے تصفیہ کے لیے آقدامات کیئے جائینگے تاکہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات کا خاتمہ کرکے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھ کر بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکیں قبائلی تنازعات کے خاتمے سے ہی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی آسکتی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاموٹ ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ ہماری اولین کوشش رہی ہے کہ بلوچستان میں جاری قبائلی تنازعات کو باہمی رضامندی اور قبائلی کوششوں کے ذریعے حل کیا جاسکیں اب بھی ابڑو اور شاہوانی قبائل کے درمیان جاری تنازعہ کے حل کے لیے اقدامات کررہے ہیں
اسی سلسلے میں آج ہم قبائلی میڑھ لیکر سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجد ابڑو کے پاس آئے ہیں جھنوں نے ہم سب کو عزت بخشی ہے اور چھ ماہ کے لیے جنگ بندی کے ساتھ قبائلی جرگہ منعقد کرنے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا ہے ہم ان کے اس مثبت اقدام پر شکرگزار ہیں
قبل ازیں جاموٹ قومی موومنٹ کے چیئرمین سابق صوبائی وزیرمیر عبدالماجد ابڑو کے ہاں شاہوانی برادری کی طرف سے میڑھ کی آمد میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ میر خالد خان مگسی رکن صوبائی اسمبلی آغا محمد عمر احمد زئی نوابزادہ عزیز خان مگسی سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی میر شوکت جان بنگلزئی جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبداللہ جتک میر احمد سلطان لہڑی میر غلام رسول لہڑی میرعبد الحمید عمرانی شامل تھے
ابڑو اقوام جاموٹ کے معززین نے انے والے میڑھ کے شرکا کا استقبال کیا جاموٹ قومی موومنٹ کے چیئرمین سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجد ابڑو سردار علی مراد سیال سردار محمد رفیق بھٹی ڈاکٹر عبیداللہ ابڑو ارباب قادر بخش ایری مرکزی سیکرٹری جنرل میر محمد وارث ابڑو استاد محمد ابرہیم ابڑو وڈو میر مصطفی خان ابڑو وڈیرہ فہد عزیز ابڑو ایکسیئن واپڈا محمد وریام منجھو میرمقبول احمد عمرانی حاجی بشیر احمد ابڑو چیئرمین فلیجی خادم حسین ساوند مقدم حاجی علی نواز سولنگی موجود تھے
اس موقع پر دونوں قبائل کی طرف سے 31دسمبر تک جنگ بندی کر دی گئی اور دونوں طرف سے مشیران مقرر کئے گئے جس میں ابڑو قبائل کی طرف سے مشیر میر علی حسن جاموٹ سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی میر حاجی نثار خان کھوسہ اور شاہوانی قبائل کی طرف سے مشیر سردار کمال خان بنگلزئی سردار عظیم جان محمد شہی سردار عاصم خان سرپرہ مقرر کر دیئے گئے اس موقع پر جی ٹی اے استاد مٹھا خان سیال رئیس گلاب خان ماچھی حاجی عبدالمجید بھنگر رئیس حاجی خادم حسین بھنگر حاجی منظور احمد بھنگر گل بیگ ابڑو مولانا بشیر احمد ابڑو وڈیرہ رشید احمد ابڑو مقدم حاجی علی نواز سولنگی عبدالغفار ابڑو حاجی مظفر ابڑو رئیس خدا بخش ابڑو استاد احسان ابڑو حاجی اسرار احمد بھنگر استاد شبیر احمد ابڑو محمد اسماعیل ابڑو علی گوہر ابڑو موجود تھے
Leave a Reply