|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2025

کوئٹہ: محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے زیر اہتمام ”میٹ دی پریس” کے عنوان سے ایک سلسلہ کا اغاز کیا گیا ہے۔
جسمیں مختلف محکموں کے سیکرٹریز اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے بریفنگ دینگے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے ذرائع ابلاغ کو مطلع کیا جائے گا۔
اسی سلسلے میں منگل کے روز سیکرٹری اطلاعات عمران خان کی ہدایات پر ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنز نورکھیتران کی زیرنگرانی میڈیا کے نمائندگان کی ایک بڑی نشست میں سات محکموں کے سیکرٹریز اور کمشنر کوئٹہ نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے میگا پراجیکٹس پر تفصیلاً میڈیا کو اگاہ کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ایاز مندوخیل نے میٹ دی پریس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ائی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ڈی جی بز پروگرام کے تحت ابتک صوبے کے 15 سو سے زائد نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت دی ہے۔
جسکی مدد سے یہ نوجوان باقاعدہ ان لائن بزنس کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دیگر نوجوانوں کی تربیت کیلئے کوئٹہ سمیت دیگر کئی اضلاع میں ان لائن بزنس سکھانے کیلیے سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
اسکے علاوہ کوئٹہ شہر کو محفوظ بنانے کیلئے ائی ٹی محکمہ نے سیف سیٹیز کے پراجیکٹ پر کام کیا ہے اور چودہ سو سے زائد کیمرے مختلف جگہوں پر نصب کیے گئے ہیں۔
اس پراجیکٹ کو گوادر سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی متعارف کیا جا رہا ہے۔
سیکرٹری ایاز مندوخیل نے کہا کہ سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے اور وقت کی پابندی کرنے کیلئے اے ائی فیس ریکوگنیشن اٹینڈینس سسٹم متعارف کیا ہے۔
اسکے علاوہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپس اور ورچوول تعلیم دینے کے منصوبے عمل میں لائے جارہے ہیں۔
تاکہ نوجوانوں کو عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق مواقع دیکر انہیں بااستعداد بنایا جاسکے۔
سیکرٹری جنگلات عبد الفتح بھنگر نے محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام میٹ دی پریس میں میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ ملین کی لاگت سے زائد رقم سے گرین پاکستان پروگرام کے تحت 7 بلین پودے نرسری میں لگائے جا رہے ہیں۔
اور اسکا دائرہ کار صوبے کے دیگر اضلاع تک بڑھایا جائیگا۔
سیکرٹری فارسٹ نے بتایا کہ اس حوالے سے محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے مشینری، جدید الات اور ملازمین کو رہائش کی سہولت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مینگرو فارسٹ کے ایک ہزار چار سو پچاس ایکڑ کو پروٹیکٹیڈ فارسٹ ڈیکلیر کیا گیا ہے۔
جسکا مقصد اقوام متحدہ کے ایس۔ڈی۔جیز کو سپورٹ کرنا ہے۔
سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد نے ڈسٹرکٹ گوادر میں جاری بسول ڈیم پراجیکٹ کے بارے میں بتایا کہ یہ منصوبہ اس سال مکمل ہو جائیگا۔
جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین کی ابپاشی اور ہزاروں لوگوں کوپینے کا پانی میسر ہوگا۔
اسکے علاوہ دیگر پراجیکٹس کے حوالے سے بھی تفصیلاً بتایا۔
میٹ دی پریس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کوئٹہ شہر میں 2023 میں گرین بس منصوبے کا اغاز کیا۔
اور ابتدائی طور پر اٹھ بسیں شہریوں کو امدورفت کی سہولت دے رہی تھی۔
جنکی تعداد اب بڑھا دی جائیگی۔
جس سے خواتین، بچے، بوڑھے، طلباء وطالبات و دیگر شہری مستفید ہونگے۔
اور مناسب کرایہ دیکر ان بسوں میں سفر کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا بہت جلد خواتین کے پنک بسوں کا آغاز کیا جائے گا۔
سیکرٹری توانائی داؤد بازئی نے محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام میٹ دی پریس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں پندرہ ہزار گھروں کو سولر ہوم سسٹم کی سہولت دی جارہی ہے۔
جو رواں سال پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔
اس سے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
اسکے علاوہ گرین ایگریکلچر: سولرائزیشن اف ایگریکلچر ٹیوب ویلز منصوبے کے تحت 27437 برقی ایریکلچر ٹیوب ویلز کو سولر پاورڈ سسٹم پر منتقل کرنا ہے۔
جس سے ابپاشی بہتر اور لاگت کم آے گی۔
اور اسکا فائدہ صوبے کے کسانوں کو ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ سوئی مائننگ لیز کا پاکستان پیٹرولیم لمٹیڈ کے ساتھ معاہدے کی تجدید ایک تاریخی فیصلہ ہے۔
جس سے سوئی کو ترقی دینے اور وہاں پر سرمایہ کاری کے نت نئے مواقع پیدا ہونگے۔
سیکرٹری فشریز طارق قمر بلوچ نے اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے شریمپ فارمنگ منصوبے کا اغاز کیا گیا ہے۔
جسکے لیے پنوان جیونی، اورماڑہ، پسنی اور لسبیلہ میں مجموعی طور پر ہزاروں ایکڑ پر مشتمل زمینیں مختص کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں، کیج فارمنگ اور کوسٹل ایکوا کلچر پروگرام کا اغاز بھی کیا گیا ہے۔
جو صوبے کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کریگا۔
محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام میٹ دی پریس میں سیکرٹری زراعت نوراحمد پرکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا محکمہ کی جانب سے بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت پچاس فیصد سبسڈائزڈ قیمتوں پر کسانوں کو ٹریکٹر دئیے جا ئینگے۔
اس کے علاوہ کسان کارڈ متعارف کیا جارہا ہے۔
اور صوبے کے مختلف شہروں میں کولڈ سٹوریج قائم کیے جارہے ہیں۔
اور گرین بلوچستان انیشیٹیو کے تحت مختلف اضلاع میں سولر ٹیوویلز دئیے جا رہے ہیں۔
سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری نے اس موقع پر کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلیے یکم جولائی سے سمارٹ کارڈ متعارف کیا جائیگا۔
جس سے گاڑیوں کی ورتھ میں اضافہ ہو گا۔
اور انکی رقم کی ادائیگیوں میں اسانی پیدا ہوگی۔
اور پراپرٹی ٹیکس میں رینٹل ویلیو کی جگہ کیپٹل ویلیو کی بنیاد پر ٹیکس لگایا جا ئیگا۔
محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام میٹ دی پریس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈویژن کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ایک ملین گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مٹن مارکیٹ، ٹیکسی سٹینڈ، بلدیہ پلازہ میں پارکنگ کی سہولت دی جائیگی۔
شہر کے وسط میں موجود کیفے بلدیہ کو فعال کیا جائیگا۔
جناح روڑ، لیاقت بازار اور ائیر پورٹ روڑ کو نو پارکنگ ایریا ڈیکلئر کیا گیا ہے۔
اور پرنس روڑ کو بھی نو پارکنگ ایریا ڈیکلئر کیا جا رہا ہے۔
شہر میں سولر لائٹس لگائے جائینگے۔
اور صفا کوئٹہ منصوبے کے تحت شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اور اسکے علاوہ دیگر منصوبوں کے متعلق بھی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا۔
محکمہ اطلاعات بلوچستان کے زیر اہتمام میٹ دی پریس میں سوالات و جوابات کا سیشن بھی رکھا گیا۔
جسمیں صحافیوں نے سیکرٹریز اور کمشنر کوئٹہ سے سوالات پوچھے۔
اور انہیں جوابات دئیے گئے۔