|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منگل کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں غیر قانونی کان کنی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے خانوزئی اور مسلم باغ میں غیر قانونی مائننگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ معدنیات کت کے حکام اور ضلعی انتظامیہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی

انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے قدرتی وسائل کا غیر قانونی استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے محکمہ مائنز و منرلز کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صوبہ بھر میں غیر قانونی کان کنی کی مکمل روک تھام کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں موثر حکمت عملی مرتب کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *