|

وقتِ اشاعت :   22 hours پہلے

اسلام آباد /کوئٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجازسواتی ریٹائرڈ ہوگئے۔وفاقی وزارت قانون نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام مراسلے میں لکھا کہ جسٹس اعجاز سواتی کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی سیٹ خالی ہوگئی،

مراسلے میں جسٹس روزی خان کاکڑ کو قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 20 مئی کو جسٹس اعجاز سواتی کو مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔ قبل ازیں جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان خدمات سرانجام دے رہے تھے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *