|

وقتِ اشاعت :   22 hours پہلے

کوئٹہ:  مستونگ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر پھینکا گیا دستی بم روڈ پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ذرائع کے مطابق گزشتہ شب مستونگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیکورٹی فورسز کے ناکے پر دستی بم پھینکا

جو روڈ پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا

حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *