|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا کے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں کروایا جا سکا، مغوی کی عدم بازیابی نے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دئیے ہیں۔

لیویز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نور زئی کو 7 روز بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جا سکا ، اے سی کی عدم بازیابی کے باعث ان کے اہلخانہ شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں۔لیویز کے مطابق ان کے اہلخانہ نے حکومت سے اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب حکام نے بتایا کہ اے سی حنیف نور زئی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اے سی کی بازیابی کے لیے انتظامی، سیاسی اور قبائلی اثر و رسوخ بھی استعمال کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو کوئٹہ آتے ہوئے 4جون کو اغوا کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *