|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

چین میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والے مائننگ ٹرک تیار کیے گئے ہیں۔ بڑے ٹرک خودبخود منزلِ مقصود تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

،حکومتی احکامات کے تحت اِن ’ڈرائیور لیس‘ ٹرکوں میں سیفٹی ڈرائیور موجود رہتا ہے بہت جلد ان ٹرکوں میں سیفٹی ڈرائیور کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

سیفٹی ڈرائیور سٹیئرنگ وہیل سے ہاتھ ہٹاتے ہیں تو ٹرک خود چلتا ہے۔ ابتدائی مراحل پر ڈرائیور خود ٹرک چلاتے ہیں۔ پھر ایک موقع پر کچھ بٹن دباتے ہیں تاکہ ٹرک خود ہی چلنے لگے۔ یہ شاہراہ پر اچھی خاصی رفتار سے چل رہا ہوتا ہے۔

جب ٹرک ہائی وے پر ٹول گیٹس کی طرف بڑھتا ہے تو ڈارائیور بٹن دباتے ہیں اور ٹول پلازہ پر دوبارہ کنٹرول سنبھال لیتے ہیں۔ ڈارائیور کہتے ہیں کہ بطور سیفٹی ڈرائیو میرا کام دفاع کی آخری صف کا ہے۔ مثلاً اگر ہنگامی حالت ہو تو میں فوراً ٹرک کا کنٹرول سنبھال لیتا ہوں تاکہ سب محفوظ رہیں۔

ڈرائیور اس خودکار ٹرک کے چلنے پر اپنی پریشانی اور تناؤ بھول سکتے ہیں، ان کے ہاتھ مصروف نہیں ہوں گے تو وہ کوئی دوسرا کام بھی کر سکتے ہیں۔

ڈرائیور لیس ٹرک فی الحال آزمائشی روٹس پر چل رہے ہیں۔ کمپنی حکام کا خیال ہے کہ ابھی صرف آغاز ہوا ہے۔ مستقبل میں ڈرائیور لیس آپریشنز کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی صنعت بہت تیز اور بہتر ہو جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *