کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک بڑا اور مؤثر قدم اٹھاتے ہوئے ’’بلوچستان کلائمٹ چینج فنڈ‘‘ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں کیا گیا جس کا مقصد صوبے میں موسمیاتی اثرات سے بچاؤ، فطرت کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے فنڈ کے قیام کا بنیادی مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے موافقت (Adaptation) اور تخفیف (Mitigation) جیسے اقدامات کو فروغ دینا ہے
اس کے علاوہ قدرتی وسائل کا تحفظ، فطرت سے ہم آہنگ ترقیاتی منصوبہ بندی، اور نیچر بیسڈ سلوشنز (NBS) کے ذریعے ماحولیاتی نظام کی بحالی کو بھی اس فنڈ کا حصہ بنایا گیا ہے
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں اور اس فنڈ کے ذریعے نہ صرف ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا بلکہ عوام کو ایک صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی سمت میں عملی اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے قدرتی ماحول کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل کر چکی ہے،
ل اور کلائمٹ چینج فنڈ اس وژن کی ایک بڑی عملی شکل ہے ماحولیاتی ماہرین نے حکومت بلوچستان کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ یہ فنڈ صوبے میں ماحولیاتی توازن کی بحالی اور ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
Leave a Reply