|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

کوئٹہ: خاران لیویز نے اغواء ہونے والے 2افراد کو بازیاب کرکے ملزمان کے 2سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

لیویز کے مطابق گزشتہ روز خاران کے علاقے سے پکنک پر جانے والے 2افراد احمد علی اور محمداسلام ساکن نوروز قلات کو نامعلوم مسلح افرادنے اغواء کرلیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز ایس ایچ او رسالدارعبدالباقی سیپاد ، لائن محرر یوسف فقیر ،عبدالمجید اوردیگر عملے نے مغویوں کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی لیویز کی جوابی کارروائی کے بعد ملزمان مغویوں کو چھوڑ کر پہاڑی سلسلے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

لیویز نے مغویوں احمد علی اور محمداسلام کو بازیاب کرکے ملزمان کے دو سہولت کار منیراحمد اور محمد قاسم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *