کوئٹہ: تحصیل مشکے میں لیویز فورس کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی کا زبردست خراجِ تحسین، اہلکاروں کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان.ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ لیویز فورس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ فورس ریاست کے دفاع کی فرنٹ لائن ہے۔
مشکے کے علاقے ‘گجر’ میں تھانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کا جس جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ انداز سے جواب دیا گیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔
اہلکاروں نے دو گھنٹے تک دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کیا انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ لیویز فورس کے جذبے، عزم، تربیت اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال ہے بلوچستان کی سرزمین پر کسی بھی دہشتگرد کو اب یہ پیغام واضح جان لینا چاہیے کہ ہم متحد، تیار اور ہر قیمت پر اپنے عوام کے محافظ ہیں۔
ڈی جی لیویز نے کہا کہ ریاستی اداروں کو کمزور سمجھنے کی غلطی کرنے والے عناصر کو ہر بار اسی طرح شکست دی جائے گی۔میں ان تمام جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردی کا راستہ روکا۔ فورس کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لیویز فورس جدید تربیت، نظم و ضبط اور جذبہ خدمت کے تحت اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتی جا رہی ہے اور عوام کے اعتماد پر ہر حال میں پورا اترے گی۔
Leave a Reply