تربت: نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے ضلع کے انتظامی امور سمیت امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی مکران کے ریجنل صدر اور مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن بلوچ اور ڈاکٹر نور بلوچ سمیت دیگر پارٹی راہنما ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر کیچ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ضلع کیچ کے انتظامی امور اور آمن و امان کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کے اغوا کی مذمت کی اور ان کی بازیابی کے حوالے سے پیش رفت کا. جائزہ لیا۔
انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ ان کی پرامن طریقے سے بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے گی تاکہ وہ جلد سے جلد بازیاب ہوکر اپنے خاندان کی خوشیوں میں شریک ہوسکے۔
Leave a Reply