|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ جانے والا مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، 133 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 242 افراد سوار تھے۔ طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد رہائشی علاقے میں گرگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں متعدد وی آئی پیز بھی سوات تھے۔ ریسکیو حکام حادثے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ حادثے میں ابتک 133 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں سوار 242 افراد میں سے 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین، اور 7 پرتگال کے شہری تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 11 بچے بھی سوار تھے۔

انڈین ڈی جی سول ایوی ایشن کے مطابق ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں 242 افراد سوار تھے، جن میں 2 پائلٹس اور 10 کیبن کریو شامل تھے۔ طیارہ رن وے سے روانگی کے فوراً بعد ہوائی اڈے کی حدود سے باہر زمین پر گرگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی سوار تھے، حادثے کے بعد احمد آباد ایئرپورٹ کی پروازیں معطل کردی گئیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ایئر اںڈیا کا طیارہ میڈیکل کالج ہاسٹل پر گرا، حادثے کے وقت ہاسٹل میں لنچ کا وقت تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ نقصان ہاسٹل کے میس کو پہنچا ہے، کئی میڈیکل طلباء اور ڈاکٹرز میس میں موجود تھے، ہاسٹل پر طیارہ گرنے کی وجہ سے 5 ایم بی بی ایس اسٹوڈنٹس ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان کے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *