|

وقتِ اشاعت :   24 hours پہلے

کوئٹہ : HOPE آرگنائزیشن اور واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کے نمائندگان نے گزشتہ روز مشیر برائے کھیل و امور نوجوان حکومت بلوچستان محترمہ مینا مجید سے ایک اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں معروف سماجی و قبائلی رہنما و صدر واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک میر بہرام لہڑی اور سینئر صحافی میر بہرام بلوچ شریک ہوئے۔

ملاقات کا مقصد آئندہ مالی سال 2025-26 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں واٹر اینڈ سینیٹیشن سے متعلق اسکیمات کی شمولیت کو یقینی بنانا، اور اس اہم مسئلے پر حکومت و عوامی نمائندوں کی توجہ مبذول کرانا تھا۔

محترمہ مینا مجید نے وفد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق بلوچستان کے علاقے تربت سے ہے، اور وہ واٹر اینڈ سینیٹیشن کے مسائل کو صرف کوئٹہ نہیں بلکہ پورے بلوچستان کا مسئلہ سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع بھی پانی اور صفائی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون پارلیمنٹیرین ہونے کے ناطے وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پانی اور صفائی کی سہولیات کی کمی سے سب سے زیادہ متاثر خواتین ہوتی ہیں، کیونکہ روزمرہ کے کاموں سے لے کر صحت و صفائی تک خواتین کا ان مسائل سے براہ راست واسطہ ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ان مسائل کا حل صرف ترقی نہیں بلکہ خواتین کی فلاح کا بھی ذریعہ ہے۔انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ HOPE اور واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کی سفارشات کو آئندہ بجٹ میٹنگز میں شامل کریں گی، اور بلوچستان اسمبلی میں ان مسائل پر جامع بحث کی کوشش کریں گی تاکہ ہر ضلع کی ضروریات کے مطابق بجٹ مختص کیا جا سکے۔

محترمہ مینا مجید نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام میں واٹر اینڈ سینیٹیشن سے متعلق آگاہی مہم چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ لوگ خود بھی صفائی، پانی کے تحفظ اور ذمہ دارانہ استعمال میں کردار ادا کریں۔انہوں نے HOPE کی جانب سے تجویز کردہ Citywide Inclusive Sanitation (CWIS) منصوبے کو ایک مثبت اور پائیدار قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ حکومت اور HOPE مشترکہ طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کریں تاکہ ان دیرینہ مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جا سکے۔

ملاقات کے اختتام پر HOPE اور واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کی جانب سے محترمہ مینا مجید کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ، سووینئرز پیش کیے گئے اور ایک یادگاری کیک بھی کاٹا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *