|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا

اجلاس میں حکومت بلوچستان کی اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور اراکین اسمبلی کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جا رہا ہے

تاکہ اس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بجٹ کا محور عوامی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہوگا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، مؤثر عمل درآمد اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت، روزگار، بنیادی ڈھانچے اور امن و امان کے شعبوں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے بجٹ سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں اور حکومت کے عزم کی تائید کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں ریلوے سروس کی بہتری، بالخصوص کوئٹہ تا کچلاک شٹل ٹرین سروس شروع کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب اسٹیشن سے کچلاک تک 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو شٹل سروس کے لیے قابل استعمال بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ریلوے حکام نے بتایا کہ مجوزہ منصوبے کے تحت پانچ اسٹیشنز سریاب، کوئٹہ، شیخ ماندہ، بلیلی اور کچلاک کو اپ گریڈ کیا جائے گا اس منصوبے کا تخمینہ 283 ملین روپے لگایا گیا ہے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ تا کچلاک شٹل ٹرین سروس کا منصوبہ نہ صرف قابل عمل ہے بلکہ اس سے کوئٹہ اور گرد و نواح کے عوام کو آرام دہ اور با سہولت سفری سہولیات میسر آئیں گی

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر سنجیدہ غور و فکر جاری ہے اس پر عمل درآمد سے صوبائی دارالحکومت پر بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ریلوے کی معاونت سے کوئٹہ میں عالمی معیار کا فٹ بال گراؤنڈ بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں ریلویز کے دائرہ کار کو وسعت دے کر عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے انفراسٹرکچر منصوبوں کو تیزی سے عملی شکل دی جائے گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *