|

وقتِ اشاعت :   17 hours پہلے

اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے دوران آج شام سے 16 جون تک مختلف علاقوں میں بارشوں، گرد آلود ہواں اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرد آلود ہواں اور تیز جھکڑوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جو شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے،

لاہور میں 46، پشاور اور مظفرآباد میں 44، کراچی میں 37، کوئٹہ میں 36 جبکہ گلگت میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم میں غیر یقینی تبدیلیوں کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، میانوالی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش کے قوی امکانات ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب نہ جانے اور موسمی اپ ڈیٹس سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد ملک بھر میں جاری ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آئے گی، جو عوام کے لیے کچھ حد تک ریلیف کا باعث بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *