|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  ایمان پاکستان تحریک کی چیئرپرسن اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں ایران پر اسرائیل کے بزدلانہ اور غیر انسانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔

میڈم فرح عظیم شاہ نے کہا کہ اسرائیل کی اس جارحیت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ طاقت کے نشے میں انسانیت کی بنیادی اقدار کو پامال کر رہا ہے۔

اُنہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، اور مسلم اُمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ظلم و بربریت کا فوری نوٹس لیں اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کریں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایمان پاکستان تحریک ہر حال میں مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہم خطے میں کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ میڈم فرح عظیم شاہ نے ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مظلوموں کی مدد فرمائے اور ظالموں کو ان کے انجام تک پہنچائے۔*

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *