|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل ،حقوق کے حصول ،ظلم ناانصافی جبر لاقانونیت کے خلاف اسلام آباد لانگ مارچ ضروری ہے قوم مسائل کے حل اورظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔بلوچستان کو لاوارث سمجھ کر سوتیلی ماں کاسلوک کیا جارہا ہے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مسلط ٹولہ کو نوازاجارہا ہے ۔

اسرائیل ایران جنگ میں ہر مسلمان ایران کیساتھ ہے امریکی لاڈلے اسرائیل نے دنیا کا امن تباہ کر کے رکھ دیا ہے امریکہ نے افغانستان ،عراق ،شام کو بھی تباہ کر دیا اگرمسلمان متحد نہ ہوئے مسلم حکمران وافواج کے سربراہان نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو ترکی وپاکستان کانمبربھی بہت جلد آئیگا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب اور وفودسے ملاقاتوں کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ مقتدرقوتوں ،اسٹبلشمنٹ اورحکمرانوں کی ناقص کارکردگی بدعنوانی نااہلی وناکامی کی وجہ سے بارڈربند ،ایرانی پٹرول پرپابندی کیساتھ لاکھوں لوگ بے روزگار اورپٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے عوام دشمن پالیسی کی وجہ سے چند افراد مالامال جبکہ عوام پریشا ن رہتے ہیں ۔

ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے نہیں حکمرانوں کی غلط فیصلوں کی وجہ سے پاک ایران بارڈربند ،پٹرول کاروبار پر پابندی اور پٹرول کی قلت پیدا ہوئی ہے ۔

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں حکمرانوں کو عوام کی پریشانی قتل وغارت گری اغواء لوگوں کا لاپتہ وغائب ہونے سے کوئی سروکارنہیں ۔

گولی اورگالی ،بے عزتی ،لوٹ مار ،لڑاو ،لوٹواورحکومت کرواس غلط پالیسی کی وجہ سے بلوچستان کے حالات خراب ہیں پرامن علاقوں سے لاشیں برآمد ہورہی ہے

لوگ قتل ہورہے ہیں سیکورٹی پر اربوں خرچ ہونے کے باوجودعوام کی جان ومال محفوظ ہیں نہ شہری اور شاہراہیں محفوظ ہیں ان حالات میں عوام جائیں تو کدھر جائیں انشاء اللہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے حکمرانوں کو بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل حل کرنے پر مجبور کریں گے سیکورٹی ادارے سیکورٹی کے بجائے کاروبار وبھتہ خوری میں ملوث ہیں

جس کی وجہ سے حالات خراب عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ۔ لانگ مارچ کے ذریعے بلوچستان کے عوام کیساتھ مظالم کاراستہ روکھنااور حقوق عزت واحترام روزگار دینا چاہتے ہیں بلوچستان کے عوام حقوق کے حصول انصاف ترقی اور خوشحالی اورامن کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پرآوازبلند کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میںساتھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *