|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

گوادر:  ایران اسرائیل کے مابین جاری کشیدگی کے اثرات مکران ڈویژن پر پڑ نا شروع ہوگئے،پیٹرول مہنگا ہوگیا،

خوردونوش کے اشیاء کی ترسیل بند ہوگئی،حکومت بلوچستان نے ایران سے محلقہ تربت،پنجگور اور گوادر کے تمام بارڈراور کراسنگ پوائنٹس غیر معینہ مدت کے لیے بندکردینے کے احکامات جاری کردیئے،ڈپٹی کمشنر گوادر نے ایران کے لیئے سفری راہداری پر پابندی عائد کردی،

گوادر میں ایرانی پیٹرول کے پر لگ گئے فی لیٹر 190روپے میں فروخت ہونے لگا،تفصیلات کے مطابق خطے کی بگڑتی صورت حال کی وجہ سے حکومت بلوچستان نے ضلع گوادر سے متصل تمام ایرانی بارڈر بندکرادیئے سفری راہداری پر پابندی لگادی ڈپٹی کمشنر گوادر کے آفس سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ گوادر نے گبد-کلاتو 250 بارڈر پر راہداری کو تا حکمِ ثانی بند کر دیا ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ تعاون فرمائیں اور کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پنجگور نے بھی ایران سے متصل تمام کراسنگ پوائنٹ غیر معینہ مدت کے لیئے بند کرادیئے ہیں ضلعی انتظامیہ پنجگور کے مطابق موجودہ سیکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ احتیاطی تدابیر کے طور پر لیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان راستوں سے نہ صرف پیدل آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے بلکہ فیول کی ترسیل (فیول کراسنگ) پر بھی مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایران میں ممکنہ غیر یقینی حالات اور بین الاقوامی کشیدگی سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات سحدی علاقوں تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔ذرائع کے مطابق پابندیاں حالات کے معمول پر آنے تک نافذ العمل رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *