سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ کہا اسرائیلی حکومت ایران سے تنازع بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا جنگ میں شامل ہو، آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے۔ اعتماد ہے کہ ایران دانش مندانہ اقدام کرے گا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا عہدہ سنبھالنے کے بعد خطے میں امن ۔ استحکام اور سلامتی کیلئے کوششیں کی امن کے ہدف کے قریب پہنچنے پر اسرائیل اسے ناکام بناتا رہا ہے۔ سعودی عرب اورایران مل کر خطے کو پرامن بنائیں گے۔
قبل ازیں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں چین ایران کے ساتھ ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف ہے، ایٹمی تنصیبات پر حملے کرکے اسرائیل خطرناک روایت قائم کر رہا ہے، طاقت کے استعمال سے کبھی بھی پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔
Leave a Reply