|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

دالبندین: ایران میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں بڑی تعداد میں پاکستانی طلباء اور زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

سرحدی شہر تفتان کے ذریعے وطن واپس آنے والے ان شہریوں کے لیے ضلعی انتظامیہ چاغی کی جانب سے تمام تر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء￿ لمنعیم بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم شاہوانی کی زیر نگرانی پاکستان ہاؤس تفتان میں ایران سے آنے والے شہریوں کو کھانے، پینے کے صاف پانی، آرام کے لیے بستر اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں پیرکو ایران سے 8 کوچز کے ذریعے 74 طلباء اور 545 زائرین پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ سے پاکستان میں داخل ہوئے۔

تمام افراد کی رجسٹریشن، اسکریننگ ا مکمل کرنے کے بعد انھیں پاکستان ہاؤس منتقل کیا گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ایران سے واپس آنے والے تمام پاکستانی شہریوں کو باعزت، محفوظ اور منظم انداز میں سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ کسی بھی پریشانی یا تکلیف کے بغیر اپنے گھروں کو روانہ ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *