کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے رکھنی میں دھماکے سے 2افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پیر کو رکھنی میں موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا
دھماکے سے قریبی دکانوں اور ایک پک اپ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔پولیس اورلیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔دریں اثناء مچھ اور آب گم کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ایک ریلوے ملازم زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مچھ اور آب گم کے درمیان ریلوے ٹریک پر نا معلوم دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیا گیا
دھماکہ خیزمواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک ریلوے ملازم زخمی ہوگیا اور ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور مقامی انتیظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔
Leave a Reply