|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

کوئٹہ: پاکستان نے ایران سے متصل بلوچستان کے سرحدی اضلاع پنجگور، گوادر اور کیچ کے کراسنگ پوائنٹس کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ پنجگورکے مطابق ایران سے متصل ضلع کے دونوں کراسنگ پوائنٹس چیدگی اور جیرک پروم میں آمد و رفت کے راستے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ دونوں بارڈر پوائنٹس سے فیول کی آمد و رفت پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، پابندی صورتحال کے معمول پر آنے تک نافذ العمل رہے گی

لہٰذا عوام غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ گبد-کلاتو 250 بارڈر پر راہداری کو تا حکمِ ثانی بند کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ یہ فیصلہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں کیاگیا۔

ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی اور کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

اْدھر ردیگ مند بارڈر پر راہداری بھی بند کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق ایران سے متصل ردیگ مند بارڈر پر راہداری تاحکم ثانی بند رہیگی اور بارڈر پر آمدورفت ایران میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بندکی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریںأدوسری جانب بلوچستان کے ایران سے ملحقہ تفتان بارڈر پرصورتحال معمول کے مطابق ہے اور تفتان بارڈر پردو طر فہ سرحدی تجارت معمول کے مطابق جاری ہے۔

ایران سے تفتان بارڈرپر پاکستان کی جانب لوگوں کی آمدکاسلسلہ بھی جاری ہے اور تفتان میں اس وقت زائرین موجود نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *