|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر دائود شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بانی سمیت دیگر گرفتار رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے پارٹی نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کیا ہے 22جون کو کوئٹہ میں کنوینشن اور 27جون کو زیارت اور 4جولائی کو دکی میں جلسہ منعقد کیا جائے گا

احتجاج کی اجازت نہ ملنے کے خلاف عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ فارم 47کے حکمرانوں نے پی ٹی آئی سے پر امن آئینی قانونی جمہوری احتجاج کر نے کا حق چھین رکھا ہے بانی سمیت پارٹی کے سینکڑوں کارکن خواتین سمیت دیگر ورکر پابند سلاسل ہیں ہمیں پر امن احتجاج کی اجازت نہیں دی جارہی جیسے دیگر سیاسی جماعتوں کو احتجاج کی اجازت ہے بانی سمیت پارٹی کے سینکڑوں رہنمائوں اور ورکروں کو قید میں رکھا گیا ہے

ان پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور 15ماہ میں 7بار پارٹی دفاتر کو سیل کیا گیا ہمیں جلسہ اور مظاہرہ کر نے کی اجازت نہیں پریس کانفرنس کرنے کیلئے آتے ہیں تو ہم پر آیف آر درج کی جاتی ہے گزشتہ روز پارٹی کی صوبائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کے حصول کیلئے آئینی راستہ اختیار کر تے ہوئے پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد شروع کر رہی ہے

اور 22جون کو کوئٹہ میں پارٹی کو کنوینشن 27جون کو زیارت میں اور 4جولائی کو دکی میں جلسہ منعقد کریں گئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے فارم 47حکمران ہمیں پر امن احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دیں گئے اور پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون اور گرفتاریوں کو سلسہ شروع کریں گئے ہم ایسے اقدامات سے مرعوب نہیں ہونگے اور اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھیں گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *