کوئٹہ : بلوچستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے وفاقی و صوبائی سطح پر مربوط اقدامات کے لیے اعلی سطحی اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے مشترکہ طور پر کی
اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے موجودہ چیلنجز، حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے انسداد پولیو مہم کو مثر، مربوط اور عوامی شمولیت سے ہم آہنگ کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا
کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کو عوامی رضا مندی اور تعاون سے مشروط کیا جائے گا تاکہ معاشرتی سطح پر پائیدار نتائج حاصل ہو سکیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ صرف ایک طبی مہم نہیں بلکہ ایک قومی اور اجتماعی ذمہ داری ہے
جس کے لیے سب کو یکساں عزم اور جذبے کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرون ملک نقل مکانی انسداد پولیو مہم کے لیے بڑا چیلنج ہے تاہم حکومت اس مہم کو چیلنج سمجھ کر پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے وزیر اعلی نے کہا کہ انسداد پولیو جیسے عوامی مفاد کے امور پر صوبے میں اپوزیشن کا بھی بھرپور تعاون حاصل رہا ہے جو خوش آئند ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی حمایت کے بغیر پولیو کے خاتمے کا خواب شرمند تعبیر نہیں ہو سکتا اس لیے والدین، اساتذہ، علما اور سماجی رہنما اپنے اپنے دائرہ کار میں اپنا کردار ادا کریں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے بلوچستان حکومت کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم کو صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ قومی یکجہتی اور عوامی تعاون سے ہی کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ والدین، علمائے کرام، میڈیا اور سول سوسائٹی کی شمولیت انسداد پولیو مہم میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے وفاقی وزیر صحت نے واضح کیا کہ بلوچستان حکومت کی عملی کاوشوں سے مستقبل میں پولیو فری پاکستان کے اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیو کے خلاف اس جنگ میں حکومت، عوام، ادارے اور معاشرہ سب مل کر شریک ہوں گے اور آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ، صحت مند اور پولیو فری مستقبل فراہم کیا جائے گا
اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ، لیڈر آف دی اپوزیشن میر یونس عزیز زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان پانیزئی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ خان بادینی، ڈاکٹر آفتاب ، ڈاکٹر آصف خان ، ڈاکٹر نجیب اللہ ، مسڑ شاہ پور سمیت محکمہ صحت ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے اعلی حکام شریک تھے جبکہ وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور اندرون بلوچستان کے ڈویژنل کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور انسداد پولیو سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالی
Leave a Reply